Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کا آج سے آغاز

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سے شروع ہورہا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ قومی ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے، انہیں انجری کا شکار ہونے والے محمد عباس کی جگہ شامل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں اور یہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکل حریف ہے تاہم دبئی ٹیسٹ کی جیت نے ہمارا حوصلہ بلند کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.