Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

بیجنگ: پاکستان اور چین نے وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں چینی وفد کی قیادت چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔
تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے15 معاہدوں اوریادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔
پاکستان اورچین میں وزارت خارجہ کی سطح پر بھی تذویراتی مذاکرات کے لیے دستخط ہوئے اور جن مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے، ان میں پاکستان سے غربت خاتمے، جنگلات، ارضیاتی سائنس،الیکٹرانکس مواد کے تبادلے سے متعلق یادداشت شامل ہیں۔
پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسدعمر شامل ہیں جبکہ وفاقی وزرا خسرو بختیار،شیخ رشید ،علی زیدی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤو بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔
چین کےوزیرخارجہ وانگ ژی اور چینی کابینہ کے وزرا بھی مذاکرات میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.