Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےتعلیم عام کرنےکا پختہ عزم کر رکھاہے۔محمود جان

پشاور۔ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نےکہاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےتعلیم عام کرنےکاپختہ عزم کررکھا ہے اوراس سلسلے میں بنیادی ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہےہیں’پی ٹی آئی کی حکومت ہر بچے کو تعلیم دینےکےدرپےہےتاکہ ملک وقوم کو ترقی کی راہ پرگامزن کرکےمستقبل کےچیلنجوں کا مقابلہ کیاجاسکے’تعلیم کےحصول کے مشن میں اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ نئی نسل کو معیاری اور بلند پایہ تعلیم و تربیت بغیر اساتذہ کے ممکن نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاور ماڈل سکول دلہ زاک روڈ برانچIV کی انتالیسویں سالانہ منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسکول کی پرنسپل،اساتذہ، طلباء اورانکے والدین کی ایک کثیرتعداد موجود تھی۔ڈپٹی سپیکر محمودجان نےکہاکہ قوموں کے عروج و زوال میں حصول علم کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ ترقیافتہ ممالک نے تعلیم کو فروغ دیکر دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے’تعلیم حاصل کر کے ہی دنیا پر نہ صرف حکمرانی کی جاسکتی ہے بلکہ دنیا کو مسخر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نےاساتذہ پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو درست سمت میں پروان چڑھانےکیلئےاپنا بھرپورکردار ادا کریں تاکہ ملک وقوم ترقی کے منازل طے کرنے کے قابل ہوسکے۔

انہوں نےکہاکہ گزشتہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے40ہزار اساتذہ این ٹی ایس کےذریعے میرٹ پر بھرتی کئےجس کی بنا پر سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم نہ صرف بہتر ہوا بلکہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہوا۔

انہوں نےیقینی دلایاکہ حکومت تعلیم عام کرنےمیں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی جاری رکھےہوئےہےاورایس ضمن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائےگا۔

انہوں نےپشاورماڈل سکول کی پشاور سٹی میں سب سےزیادہ بسیں چلنےپرگنز بک آف ورلڈریکارڈ پرمسرت کااظہارکیااورسکول کی کارکردگی اور اعزازکو سراہا۔قبل ازیں سکول کی پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ مذکورہ سکول طلباءکو بہتر تعلیم و تربیت دینے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئےکارلارہاہےاورسکول ہذا کےحفظ سیکشن وفاق المدارس میں رجسٹرڈ ہوچکا ہےجبکہ ٹیکسلاہائی ٹیک یونیورسٹی میں ہونے والے مقابلوں میں ربوٹ سیکشن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جوکہ سکول کیلئے باعث فخر ہے۔

انہوں نےکہاکہ کراچی انٹرپرائز چیلنج پاکستان مقابلوں میں خیبر پختونخوا ریجن سے508سٹوڈنٹس میں سے دوسری پوزیشن حاصل کیں جو اس بات کاثبوت ہےکہ سکول تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتاہےدریں اثناء ڈپٹی سپیکرنےنمایاں کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر سکول کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.