Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سعودی عرب کےساتھ اپنےدیرینہ تعلقات اوردوطرفہ تعاون کو انتہائی قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے.چیئرمین سینٹ

ہماری خواہش ہےکہ اقتصادی اورتجارتی سطح پر دوطرفہ معاونت کو مزید وسعت دی جائےصادق سنجرانی کی تبوت کےگورنرسےبات چیت

اسلام آباد۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےکہاہےکہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ اپنےدیرینہ تعلقات اوردوطرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےاور ہماری خواہش ہے کہ اقتصادی اور تجارتی سطح پر دوطرفہ معاونت کو مزید وسعت دی جائے۔

وہ یہاں تبوک کےگورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سےملاقات میں بات چیت کررہےتھے۔انہوں نےکہاکہ پائیدار امن اور دیرپا ترقی کیلئے ضروری ہے کہ مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کیا جائے اورمل جل کرمسائل کےحل کیلئےکوششیں کی جائیں۔

چیئرمین سینیٹ نےاس موقع پراپنےدورہ سعودی عرب کاذکر بھی کیااورکہاکہ دونوں ملکوں میں وفود کےتبادلوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہےتاکہ تعاون کیلئےنئی راہیں ہموار کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں سینیٹ کے وفد کو مثالی مہمان نوازی دی گئی جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے قتصادی اورتجارتی سطح پر تعاون کیلئے نئی راہیں ہموارکرنےپربھی زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کیلئےوسیع مواقع موجود ہیں اوردونوں ملک سرمایہ کاری کیلئےسازگار ماحول فراہم کرتےہیں تاہم ضرورت اس بات کی ہےکہ سرمایہ کاروں کو قریب لایا جائے اور باہمی دلچسپی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کےذریعےروابط کو نئی بلندیوں پر لےجایا جائے۔

تبوک کے گورنر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور معاشی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.