Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کی خوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔  ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پوپ فرانسس نے ہزاروں مسیحیوں کی موجودگی میں رسومات ادا کرائیں اور دعا کی۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت یورپ، ایشیا اور دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے مسیحی کرسمس کی خوشی میں تحائف کا تبادلہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔  پاکستان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.