Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ سال14فروری سے17 مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں کھیلاجائیگا

ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی

دبئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کےزیراہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ سال14فروری سےیو اےای اور پاکستان میں شروع ہوگا۔ لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔

میڈیارپورٹ کےمطابق لیگ میں6ٹیمیں ٹائٹل کےحصول کیلئےپنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ رائونڈ روبن فارمیٹ کےتحت کھیلی جائیگی۔

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اورپشاور زلمی کی ٹیم ایک بارلیگ جیت چکی ہے۔پاکستان سپرلیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔

پی ایس ایل کےچوتھےایڈیشن میں فائنل سمیت کل34میچزکھیلےجائیں گےجس میں سےآخری8میچز پاکستان کےشہروں لاہوراورکراچی میں کھیلے جائینگے۔

لاہور میں تین میچزجبکہ فائنل سمیت پانچ میچزکراچی میں کھیلےجائینگے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ7مارچ کو کراچی کنگزاورپشاور زلمی کےمابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔

پاکستان میں کھیلےجانےوالے8میچزکےعلاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں14میچز اورچارمیچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلےجائینگے۔ شیدول کےمطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالی تمام ٹیمیں ہرٹیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔جنوبی افریقہ کےاے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کےبرینڈن ٹیلر،آسٹریلیا کےسٹیون سمتھ ان تین کھلاڑیوں سمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.