Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس (کل)احسان مانی کی زیرصدارت ہوگا

پروڈکشن کے اخراجات میں اضافے ،آمدنی میں پی سی بی کے حصے اور ٹیکس سمیت کئی معاملات زیرغور آئینگے

لاہور.پاکستان سپرلیگ گورننگ کونسل کااہم اجلاس کل( پیر)کےروزلاہور میں منعقد ہوگا،اجلاس میں پروڈکشن کےاخراجات میں اضافے،آمدنی میں پی سی بی کےحصےاورٹیکس سمیت کئی معاملات زیرغورآئیں گے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیرصدارت ہوگی جس میں کئی اہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیا تنازعہ پروڈکشن اخراجات کاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےگزشتہ عرصے12ملین ڈالرسالانہ کےعوض تین سالہ براڈ کاسٹنگ رائٹس کامعاہدہ کیاتھامگرپھر فرنچائزز کو یہ اطلاع بھی دی کہ پروڈکشن اخراجات کی رقم بڑھ کر 5.1ملین ڈالر ہو گئی ہےاس پر فرنچائزکےمالکان نےسخت احتجاج کیاکہ اگراتنی بڑی رقم منہا ہو گئےتو ان کو کیا حصہ ملے گا؟۔

پی سی بی سےمطالبہ کیاگیا کہ وہ خود یہ اخراجات برداشت کرے اوراس حوالےسےاجلاس میں بحث ہونی ہے۔حکام کی جانب سے مالکان کو بتایا گیا تھاکہ اگلےایڈیشن کےلئےوینیوزکی تعداد بڑھ چکی،پاکستان میں زیادہ میچز ہوں گےجبکہ یو اے ای میں ابوظہبی کا بھی اضافہ ہو گیا اس لیےپروڈکشن اخراجات بھی بڑھ گئےہیں،اس بارکوریج کےلئےزیادہ کیمرےبھی استعمال ہوں گے۔

ذرائع نےبتایاکہ میٹنگ میں اونرز بورڈ سےایک بار پھر یہ مطالبہ کریں گےکہ وہ اسپانسرشپ معاہدوں سےاپنا 50 فیصد شیئر کم کرے،ٹیکس میں چھوٹ کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا،اس سلسلےمیں 2فرنچائز اونرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نےاعلی حکومتی شخصیات سےملاقات بھی کی تاہم تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.