Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا،ہم پاکستان کی ترجیحات کی قدرکرتےہیں.نمائندہ یورپی یونین

پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےیورپی یونین وفد کو آگاہ کیا،پاکستان نےبھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنےکےلیےنہ صرف اقدامات کیےبلکہ ذمہ داری اورتحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک بھارت جنگ سےکسی بھی مسئلے کاحل ممکن نہیں،بھارت سےتمام تصفیہ طلب معاملات صرف بات چیت سےحل ہوسکتے ہیں۔:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور فیڈریکاموگیرینی کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے نہ صرف اقدامات کیے بلکہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان اوریورپی یونین کےمابین اسٹریٹیجک مذاکرات وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوئےجس میں یورپی یونین کےوفد کی قیادت امورخارجہ کی سربراہ فیڈریکاموگیرینی اورپاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکی،مذاکرات میں فریقین نےپاکستان اوریورپی یونین کےمابین موجودہ دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پراطمینان کااظہارکیا۔

بعدازاں فیڈریکا موگیرینی کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےیورپی یونین وفد کو آگاہ کیا،پاکستان نےبھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنےکےلیےنہ صرف اقدامات کیےبلکہ ذمہ داری اورتحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک بھارت جنگ سےکسی بھی مسئلے کاحل ممکن نہیں،بھارت سےتمام تصفیہ طلب معاملات صرف بات چیت سےحل ہوسکتے ہیں۔
وزیرخارجہ نےکہا کہ یورپی یونین سےانتہاپسندی اورنیشنل ایکشن پلان پربات ہوئی،یورپی یونین اورپی ٹی آئی حکومت میں مماثلت پائی جاتی ہے، فیڈریکا موگیرینی سے تجارت سرمایہ کاری کےساتھ ساتھ ویزا،سیاحت اوردیگراہم امور پربات چیت ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک ایران سے تعلقات پاکستان کیلیے اہم ہیں۔

دوسری جانب فیڈریکا موگیرینی نےکہاکہ پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا،ہم پاکستان کی ترجیحات کی قدرکرتےہیں اور غربت کےخاتمےاوردیگر حکومتی ترجیحات میں تعاون کریں گے،پاکستان کی یورپی مارکیٹیوں میں ہر ممکن رسائی کررہےہیں،پاکستان میں خیرمقدم اورمثبت بات چیت پرخوشی ہوئی۔

نمائندہ یورپی یونین کاکہنا تھاکہ یورپی یونین،افغان عمل امن میں پاکستان کےموثرکردارکوقدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے،یورپی یونین انتہا پسندی اوردہشتگردی کیخلاف پاکستان اقدامات کی حمایت کرتی ہے،پاکستان نےعلاقائی امن کےلیےدہشتگردی کےخلاف اقدامات کیے،بھارت سےکشیدہ صورتحال میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہےاورپاکستان کا بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ دینا قابل تحسین ہے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ اسلامو فوبیا سمیت کسی بھی مذہب پرحملہ ناقابل برداشت ہے،نیوزی لینڈ واقعے کےبعد ان کی وزیراعظم کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔انہوں نےکہاکہ شاہ محمود نے مجھے دہشت گردی کے حوالے سےاقدامات سےآگاہ کیا،دہشت گرد تنظیموں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن میں پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے، خطے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے عسکری اور دہشت گرد تنظیموں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن میں پاکستان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.