Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان مسلم لیگ (ن) نےبھی ملک میں فوجی عدالتوں کو توسیع دینےکی مخالفت کردی

گوجر خان: پاکستان مسلم لیگ(ن)نے بھی ملک میں فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کی مخالفت کردی ہے۔گوجرخان میں میڈیا سےگفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےفوجی عدالتوں کی مخالفت کرتےہوئےکہاکہ فوجی عدالتوں کی پاکستان میں کوئی ضرورت نہیں،فوجی عدالتوں کو توسیع دینےکےحق میں نہیں ہیں جبکہ اپوزیشن کا اتحاد کرپشن کیسوں کی وجہ سے نہیں ملکی مفاد میں ہوا،نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال افسوسناک اور قابل مذمت ہے،حقائق سامنے لا کر ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

واضح رہےکہ اس سےقبل پیپلزپارٹی بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کرچکی ہے،پیپلزپارٹی کےرہنماؤں کاکہنا تھاکہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں کمی آئی ہے،اب فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں، فوجی عدالتوں کی حمایت ہوگی نہ اٹھارویں ترمیم پرکوئی سمجھوتہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.