Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں آج یوم تکبیر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں آج یوم تکبیر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ یہ دن ایٹمی دھماکوں کی24ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔یوم تکبیر کی مناسبت سے حکومت نے رواں سال اس حوالہ سے 10روزہ تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا موضوع نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم تکبیر کے حوالہ سے ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے۔ جس کا مقصد یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

24برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ اسی دن کو ”یوم تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
28مئی1998کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ۔
چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا ۔ جسے پوری دنیا میں سنا گیا ۔ وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگھ گیا ۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبربھی خاک میں مل کر رہ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.