Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں امیراور غریب کے درمیان طبقاتی فرق بڑھنے لگا.ورلڈ بینک

80فیصد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہی ہے' رپورٹ

اسلام آباد۔پاکستان میں امیراور غریب کےدرمیان طبقاتی فرق بڑھنےلگا،دیہات میں 80فیصد آبادی خط غربت سےنیچےزندگی گزارنےپر مجبور ہیں۔

ورلڈ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شہری کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں اب تک صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات ناپید ہیں، 80فیصد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہی ہے۔

پاکستان میں پانی کی فراہمی، صحت وصفائی اورغربت کےعنوان سےاپنی رپورٹ میں ورلڈ بینک کاکہناہےکہ سب سےزیادہ بلوچستان کی 62فیصد آبادی خط غربت سےنیچے زندگی بسرکررہی ہے،سندھ میں30جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بالترتیب 13اور15فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سےنیچےزندگی گزاررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں شرح غربت سب سے کم 5.8جبکہ بلوچستان کے ضلع واشک میں سب سے زیادہ 72.5فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.