Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں.عمر ایوب

بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیاجائے گا .وفاقی وزیرکی فرانس کےسفیرسےبات چیت

اسلام آباد۔وفاقی وزیر پاورڈویژن عمرایوب خان نےکہاہےکہ پاکستان میں توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں بجلی کی ترسیل اورتقسیم کےنظام کو جدید خطوط پر استوارکیا جائےگا۔

وہ پاکستان میں فرانس کےسفیر مارک بارٹےسےملاقات کےدوران بات چیت کررہےتھے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان میں توانائی کےشعبے میں سرمایہ کاروں کو دستیاب مواقع سےفائدہ اٹھاناچاہیےہم توانائی کےشعبے کوبہتربنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

پاکستان کےپاس شمسی توانائی، ہوا اور قابل تجدید توانائی سےبجلی پیدا کرنےکی استعداد بہت زیادہ ہےاوربجلی کے شعبے کو بہتر بنانے کےلئےتوانائی کےماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔

سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیںگےجبکہ پی پی آئی بی کی ویب سائٹ پرتمام منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر فرانس کےسفیر نے موجودہ حکومت کی طرف سے صاف اور قابل تجدید توانائی سےاستفادے کےلئےکی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فرانس کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے خواہاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.