Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں سی پیک کے تحت بائیس پراجیکٹس پر کام جاری ہے.یاؤجنگ

بعض لوگوں کی نظرمیں سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنےکاماڈل ہے،چین کی خارجہ پالیسی کسی ملک کو کنٹرول کرنےکی نہیں،پاکستانی عوام کوکم ازکم چین کوسمجھناہوگا،چائنہ کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤجینگ نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ

پشاور۔چین کےسفیریاؤ جنگ نےکہاہےکہ پاکستان میں سی پیک کےتحت بائیس پراجیکٹس پر کام جاری ہے،پاکستان کو معاشی طورپرایک مضبوط ملک دیکھنا چاہتےہیں،چالیس سال سےافغانستان کےلوگ تکلیف میں ہیں۔

چائنہ کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤجینگ نے پشاور یونیورسٹی کادورہ کیا،ایریا سٹڈی سنٹرمیں تقریب سےخطاب میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےمغربی میڈیا سی پیک سےمتعلق پروپیگنڈو کررہی ہے،بعض لوگوں کی نظرمیں سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنےکاماڈل ہے، چین کی خارجہ پالیسی کسی ملک کو کنٹرول کرنےکی نہیں،پاکستانی عوام کوکم ازکم چین کو سمجھنا ہوگا،

ان کا کہناتھاکہ سی پیک میں کم ترقی یافتہ علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائیگی،گوادر پورٹ کا انتظام سنبھالنےکےحوالےسےپہلےپاکستان کی جانب سے کہا گیا ۔

چینی سفیرکاکہنا تھا کہ چین پر امن اور مستحکم افغانستان کےحق میں ہے،افغانستان اورچین کےدوستانہ تعلقات ہیں،سیکیورٹی صورتحال کے باعث افغانستان میں زیادہ کام نہیں کرسکتے،

یائو جینگ کا کہنا تھا کہ افغانستان امن کے حوالے سے پاکستان کےکردار کو سراہتے ہیں، افغانستان کے عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

افغان امن کے حوالے سے کسی بھی انیشٹیو کو سپورٹ کرینگے، افغانستان میں امن عمل کے لئے کام کرنے والے تمام ا سٹیک ہولڈرزکو سپورٹ کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.