Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں فٹبال کےفروغ کےلیے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے

کراچی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے۔برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کےلیےدونوں کھلاڑی مختصر دورے پردبئی سےکراچی پہنچےجہاں مختصرقیام کےبعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

کاکا اورلوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کےتحت کراچی کےمقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیںگے۔کھلاڑیوں کوپاکستان بلانےوالےادارے’ٹچ اسکائی گروپ’کےسی ای او کنور احمر کاکہنا ہےکہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائےگا۔

پاکستان میں فٹبال کےفروغ کےسلسلےمیں ورلڈ سوکر اسٹارزکےتحت دومیچز26اور29 اپریل کوکراچی اورلاہورمیں ہوںگےجس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.