Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس کے 96 فیصد مریض صحتیاب ہو گئے

0 361

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہوگئی جس میں 2 لاکھ 87 ہزار 950 صحتیاب بھی ہوگئے جو تقریباً 96 فیصد ہے۔ ملک میں آج (10 ستمبر) کو کورونا وائرس کے مزید 181 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ خوش قسمتی سے پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا جس کے بعد سے اب تک اس عالمی وبا کو ساڑھے 6 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 444 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ان نئے صحتیاب ہونے والوں کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 950 تک پہنچ گئی جو مجموعی کیسز کا 96 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.