Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں ہالینڈ کا سفارتخانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند

اسلام آباد: آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد پاکستان میں ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے ویزا کے لئے طے شدہ انٹرویوز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.