Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نےجنوبی افریقاکی انوی ٹیشن الیون کو6 وکٹوں سےشکست دیکرمیزبان ٹیم کیلئےخطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی تھیں دونوں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26دسمبر کو کھیلاجائیگا

بنونی۔پاکستان نےجنوبی افریقاکی انوی ٹیشن الیون کو6وکٹوں سےشکست دیکرٹیسٹ سیریزسےقبل میزبان ٹیم کےلیےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔بنوبی میں کھیلےگئےتین روزہ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقاانوی ٹیشن الیون نےپہلی اننگز318رنز7 کھلاڑی آؤٹ پرڈکلیئر کردی تھی جس کےجواب میں پاکستان نےبھی اپنی پہلی اننگز306رنز7کھلاڑی آؤٹ پرڈکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سےپہلی اننگزمیں اظہرعلی اوربابراعظم نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

انوی ٹیشن الیون نےاپنی دوسری اننگز بھی182رنز بنا کر ڈکلیئر کردی اورپاکستان کو جیت کیلئے195رنز کا ہدفدیا۔پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے195رنز کا ہدف41 ویں اوورمیں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

حارث سہیل نے73 اورامام الحق نے66رنز بناکرپاکستان کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔خیال رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاپہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سےسنچورین میں شروع ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.