Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے75روپے کا یادگاری نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک کو 75 روپے کا یاد گاری نوٹ چھاپنے سے آگاہ کر دیا ۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 75روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہو گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.