Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان انتقال کرگئیں

لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان 46 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا،وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں۔شرمین خان اور شائزہ خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شرمین خان نے2 ٹیسٹ اور26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین نماز ظہر کے بعد ڈیفنس میں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.