Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان پی ایس ایل کےبعد آسٹریلوی ٹیم کی ملک میں ہی میزبانی کا خواہش مند

کرکٹ آسٹریلیا نے سیکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان بجھوانے کا عندیہ دے دیا

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپرلیگ کےبعد مارچ میں آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی کاخواہش مند ہے۔پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان 19 مارچ سےیو اے ای میں5 میچزکی سیریز طےہےتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ کوشش ہےکہ17 مارچ کو پی ایس ایل فائنل کےبعد 19 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے 2 میچز کراچی میں آسٹریلوی ٹیم کھیلے۔

ذرائع کے مطابق چند ہفتے پہلے کرکٹ آسٹریلیا سے جب رابطہ کیاگیاتو انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سیکیورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان بجھوانےکاعندیہ دیا تھا،اب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام اس پرمزید پیشرفت ہونےکےلیے پرامید ہیں۔آسٹریلوی ٹیم نےآخری بار 1998 میں مارک ٹیلر کی قیادت میں دورہ کیاتھا۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود آسٹریلین ہائی کمیشن نےبھی پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پراپنی رپورٹ بھجوانی ہےجو آسٹریلوی ٹیم کےممکنہ دورہ پاکستان کےلیےنہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔اس حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نےپی سی بی کی ایک تقریب میں سیکیورٹی صورت حال کوتسلی بخش قراردیتےہوئےکہاتھاکہ حالات پہلےسےبہت بہتر ہیں۔

وہ اپنی حکومت کو رپورٹ دے سکتی ہیں تاہم ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور کرکٹ آسٹریلیا نے کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.