Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سی اے اے نے پہلے نوٹ جاری کیا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے بند تھے لیکن آج صبح سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پربحال کردی جائے گی۔ فضائی حدود کھلنے کے باوجود ملتان، فیصل آباد اور رحیم یار خان کے ایئرپورٹس 24 گھنٹے مزید بند رہیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آج دوپہر ایک بجے کے بعد پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھل جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.