Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک۔چین مشترکہ بین الاقوامی فضائی مشق شاہی-VII کا آغازہوگیا

مشقوں سےدونوں ممالک کےدرمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کےدرمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہوگا

اسلام آباد۔پاک۔چین مشترکہ ہوائی مشق شاہینII- V پاک فضائیہ کےایک آپریشنل ائیر بیس پرشروع چین ہوگئی۔اس مشق میں شریک چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ پائلٹس،ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کےساتھ فائٹر،بمباراوراواکس طیاروں پرمشتمل ہے۔

ان مشقوں سےدونوں ممالک کےدرمیان بلعموم اوردونوں فضائی افواج کےدرمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔پاک فضائیہ اپنی فضائی اورزمینی عملےکی آپریشنل تربیت کےلئےباقاعدگی سےاندرون اوربیرونِ ملک دوست ممالک کےساتھ اسطرح کی مشقوں کاانعقاد کرتی ہے۔

فضائی مشق”شاہینVII-”چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کےسلسلےکی ساتویں مشق ہےجو کہ ہرسال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پرمنعقد ہونےوالی شاہین VIمشقوںمیں پاک فضائیہ کےدستےنے شمولیت کی تھی۔پاکستان اورچین کےدرمیان بہت قریبی تعلقات ہیںاوردونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اورسیکیورٹی میں ایک دوسرے کےساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.