Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک فوج نے بھارتی ڈرون تباہ کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایاہے کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں گرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھارتی ڈرون کو بھی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ گذشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب مار گرایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.