Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پختونخوا میں عیدکافیصلہ عمران خان کی مشاورت سےکیا،3دن کےبعد ایک روزےکاکفارہ ادا کیاجائیگا،شوکت یوسفزئی

خیبر پختونخوا میں دو سےتین عیدیں ہوتی تھیں، حکومت کےاعلان کامقصد صوبےمیں ایک عید مناناتھا،مسئلے کو حل کرنےکیلئےکوششیں کرنی ہوں گی،گفتگو

پشاور۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ پختونخوا میں عید کافیصلہ عمران خان کی مشاورت سےکیا،3 دن کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائےگا۔

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےکہاکہ رویت ہلال کمیٹی نےرمضان کاچاند دیکھنےمیں غلطی کی جس کی وجہ سےایک دن تاخیر سےروزے شروع ہوئے،اب ازالہ کرتےہوئےعید وقت پرمنائی،خوشیوں بھرےتہوارکےبعد ایک روزے کاکفارہ ادا کیا جائیگا۔

شوکت یوسفزئی نے فیصلے کا دفاع کرتےہوئےکہاکہ خیبر پختونخوا میں دو سےتین عیدیں ہوتی تھیں، حکومت کےاعلان کامقصد صوبے میں ایک عید منانا تھا، مسئلے کو حل کرنے کیلئےکوششیں کرنی ہوں گی۔

صوبائی وزیراطلاعات نےکہاکہ کوشش کی ہےصوبےمیں ایک عید منائی جائے،پہلےفاٹااورقبائلی علاقےاپنی اپنی عید مناتےتھے،افغانستان میں چاند نظرآجاتا ہے،ہمیں نظرنہیں آتا،فاٹا میں چاند نظر آجاتا ہے،ہمیں نظر نہیں آتا۔شوکت یوسفزئی نےکہاکہ ہمیں چاند کےمسئلے کو حل کرناہوگا،کسی نےاس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی،ایک دن سعودی عرب عید ہےتو دوسرےدن پاکستان میں ہو،اس طرح کامیکنزم ہونا چاہیے، آج سے30، 40 سال پیچھے چلیں جائیں توکونسے کیمرے تھے، ہمیں چاند کےمعاملے پرایک بات پرمتفق ہوناہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.