Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے دو شہریوں کی شکایات سنیں

پشاور(وحید الرحمن خلیل) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ہیڈ کوارٹر میں چیف کمشنر محمد سلیم خان کی سربراہی میں کمیشن نے دو شہریوں کی شکایات سنیں ہیں ۔
کمیشن میں مسعود میاں۔ فہیم وزیر اور طارق کمال شامل تھے۔ چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سر تاج اور زبیدہ بیگم کی شکایات پر ڈی پی او چارسدہ کو ایف آئی آر کے اندراج کیلئے خطوط بھیجے گئے۔
چیف کمشنر سلیم خان نے کہا کہ خدمات تک بروقت رسائی عوام کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ کمیشن اس حق کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ کمیشن کی اوپر عوام کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ شکایات پر بروقت کارروائی کی جائے۔ عوام سے درخواست ہے جہاں بھی خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو کمیشن کو شکایت درج کروا دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.