Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورہائیکورٹ نےفاٹاانٹرم ریگولیشن کیس کی سماعت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کونوٹس جاری کردئیے

پشاور۔پشاورہائیکورٹ نےفاٹا انٹرم ریگولیشن کیس کی سماعت میں وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردئیے۔پشاور ہائی کورٹ میں فاٹا انٹرم ریگولیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہائی کورٹ کےچیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور نے کی۔

درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ عدالتی احکامات کےباوجود فاٹامیں عدالتی نظام قائم نہیں کیاگیا،خیبرپختونخواکابینہ نےجون میں منظوری دی تھی لیکن ابھی تک عملدرآمدنہیں ہوا،درخواست گزارکاکہناتھاکہ ہائیکورٹ کےحکم کےمطابق ایک ماہ میں سابقہ فاٹامیں نظام قائم ہونا چاہئیے تھا ۔

عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.