Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: احتجاج اور دھمکیوں کے بعد خواتین کی سائیکل ریلی منسوخ

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں آج ہفتے کو ہونے والی ’خواتین اور خواجہ سراؤں کی پہلی سائیکل ریلی‘ کو مذہبی گروپ کے احتجاج اور دھمکیوں کے بعد منتظمین نے منسوخ کردیا  ایونٹ مشترکہ طور پر دو غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے منعقد کیا جانا تھا اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 11 جنوری کو حیات آباد ٹاؤن شپ میں ریلی کے انعقاد کی اجازت دی تھی تاہم مجلس علما حیات آباد، علما کی تنظیم اور علاقے کی تمام مساجد کے امام، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) اور جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی گروپس کی جانب سے اس ایونٹ کو معاشرے میں ’فحاشی و عریانی‘ کا فروغ قرار دیا تھا۔ ان گروہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ریلی پر پابندی عائد کرنے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایونٹ کے مقام کے قریب احتجاج کریں گے۔

اسی سلسلے میں مذہبی گروہوں کی جانب سے جمعے کو پشاور پریس کلب اور حیات آباد ٹاؤن شپ کے قریب احتجاج بھی کیا گیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سائیکل ریلی کی اجازت نہ دے، تاہم ایونٹ کی منسوخی کے بعد ایم یو ایچ نے اپنے ہفتے کے مظاہرے کی منسوخی کا اعلان کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.