Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: ایک بارپھر روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور میں ایک بارپھر روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔  پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہری پریشان ہیں۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.