Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور سےتخت بھائی اور اٹک تک مستقل بنیادوں پرسفاری ٹرین چلائیں گے۔عاطف خان

پشاور۔خیبرپختونخوا کےسینئر وزیربرائےسیاحت،آرکیالوجی،کھیل وامورنوجوانان عاطف خان نےپشاورسےتخت بھائی اوراٹک تک مستقل بنیادوں پرسفاری ٹرین چلانےکا اعلان کیا۔

پشاور سےاٹک تک بھی تعارفی سفاری ٹرین چلائی گئی ہےاوراب یہ ٹرین بھی مستقل بنیاد پرچلائی جائیگی جس کےلئےمحکمہ ریلوے روایتی اسٹیم انجن فراہم کرےگا۔

اسکےعلاوہ پشاورسےتخت بھائی تک ریلوے ٹریک کی مرمت مارچ میں مکمل ہوجائےگی جسکےبعد باقاعدہ طورپرپشاورسےتخت بھائی تک بھی سفاری ٹرین چلائی جائےگی جس سے سیاحوں کو تخت بھائی کےآثارقدیمہ تک رسائی میں مدد ملےگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےمنگل کےروزایک اعلی سطحی اجلاس میں کیاجسمیں محکمہ سیاحت اورریلوے کےاعلی حکام شریک تھے۔اجلاس میں پشاور سے طورخم تک سفاری ٹرین کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اورپشاور سے طورخم تک ریلوے ٹریک کی مرمت کے طریقہ کار کو جلداز جلد عملی شکل دینے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں اٹک خرد اسٹیشن پر سیاحوں کے لئے ریسٹورانٹ کے قیام کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی جو پرائیویٹ سیکٹر، ریلوے اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سفاری ٹرین کی بوگیوں کی تزئین و آرائش اور آرام دہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ریلوے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سیاحت کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ نئے قبائلی اضلاع سمیت صوبے میں موجود دیگر تمام غیر فعال ٹریکس کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.