Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: مسجد سے کم عمر طالب علم کی لاش برآمد

پشاور کی ایک مسجد میں کم عمر طالب علم کی لاش ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید گڑھی نامی علاقے کی ایک مسجد سے چودہ سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا تھا، بچے کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے جو نہایت ہی کم عمری سے اسی مدرسہ میں زیرتعلیم اور گذشتہ پانچ سال سے گھر نہیں گیا تھا۔ دوسری جانب  مسجد کے پیش امام کو قتل کی واردات چھپانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیش امام نے فوری طور پر سوزوکی گاڑی کا بندوبست بھی کر لیا تھا اور چار پانچ طلبہ کو لاش سمیت وہاں سے نکلنے کا کہہ دیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی بچوں میں کسی نے پیش امام کو طالب علم کو کپڑے پہناتے دیکھ لیا اور اسی نے تھانہ جا کر پولیس کو اطلاع دی ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سوزوکی گاڑی کو بھی راستے میں روک لیا گیا اور بچے کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعہ سے متعلق تفصیلات آنے پر اصل صورتحال واضح ہو سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.