Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) کا افتتاح کردیا۔ شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ، جہاں انہیں منصوبے کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شیلٹر ہوم میں عام لوگوں کے لیے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ خصوصی افراد کے لیے بھی الگ سے راستہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ شیلٹر ہوم خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے 100 روزہ پروگرام کے تحت قائم کیے ہیں۔ ان شیلٹر ہوم میں 4 سو 30 افراد کے لیے رہائش مہیا ہوگی اور وہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.