Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ نیب ریفرنس کے مطابق عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر نے 2008 سے 2013 کے دوران آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور دونوں نے اسلام آباد میں جائیدادیں خریدیں۔

ریفرنس میں نیب نے الزام لگایا گیا کہ عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر پر 33 کروڑ 21 لاکھ 91 ہزار 528 روپے کی کرپشن کا الزامات ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں ملزمان میاں بیوی ہیں، جو اس موقع پر احتساب عدالت میں موجود تھے تاہم احتساب عدالت نے انہیں 10 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔

بعد ازاں پی پی پی کی رہنما ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر نے نیب ریفرنس کی کاپی حاصل کی اور عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمیگر کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثے قانونی ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.