Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کےعلاقے کالی باڑی میں دھماکا، 6 افراد زخمی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد صدر کے علاقے کالی باڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنہیں شیشہ لگنے سے زخم آئے۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کی شدت  سے آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب ہی نصب ایک بجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا اور بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.