Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کے سی این جی سٹیشنز صبح و شام تین تین گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شہر کے سی این جی سٹیشنز صبح سات تا دس بجے جبکہ شام چھ بجے سے نو بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

گلبہار میں کھلی کچہری کے موقع پر عوامی شکایات سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نےکہا کہ عوام کو ہر صورت میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی کیونکہ صبح اور شام کے اوقات میں کھانے کی تیاری کے سلسلے میں گیس کی اشد ضرورت ہوتی ہے.ڈی سی پشاور نے متنبہ کیا کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے سٹیشن مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کھلی کچہری میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش، رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.