Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجگور:ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےدو پاکستانی باشندےجاں بحق،4زخمی

کوئٹہ۔بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی باشندے جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق بلوچستان اورپشاور سےہے۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سے پک اپ گاڑی میں سوار 7افراد ایران کی جانب جارہےتھےکہ بلوچستان کےعلاقے پنجگور کی تحصیل پروم سےجڑے بارڈر کراس کرنیوالےتھےکہ ایرانی فورسز نےاندھا دھند فائرنگ کردی جسکےنتیجےمیں بلوچستان کےعلاقےضلع کیچ کےرہائشی عبداللہ اورناوک سکنہ مہمند ایجنسی سےبتایاجاتاہےزخمیوں میں دلاورسکنہ کوئٹہ،حمزہ اللہ خان سکنہ مہمند ایجنسی شامل ہیں ،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.