Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پولیس فورس عوام کی توقعات پر پورا اترنےکیلئے تمام توانائیاں بروئےکارلائیں.آئی جی صلاح الدین

پشاور۔آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نےکہا ہےکہ پولیس سےعوام نےبہت زیادہ توقعات وابستہ کررکھی ہیں جنکی تکمیل کیلئے فورس کو تمام توانائیاں بروئے کارلانا ہوں گی،

وہ منگل کےروز سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سےخطاب کر رہےتھےجس میں بنوں ریجن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا، آئی جی پی نے ملزمان گرفتارکرنے کے پولیس چھاپہ مارٹیم کے طریقہ کار،ملزموں کا مسلسل تعاقب اور پیشہ ورانہ جوش و جذبے پراطمینان کا اظہار کیا۔

اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ تجربے سے سرشار ہوکر دل لگا کر اپنےاہداف کو حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھیں،تقریب میں جن واقعات پر پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا انکی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اُو منڈان بنوں نےچند گھنٹوں کےاندر اندر ترنگ قبرستان میں ایک شخص کو قتل کرنے والے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان کو گرفتارکرکےان سےواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیا تھا۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں ایس ایچ اُو ٹائون شپ بنوں نے بنوں بازار سے بیکری کےمالک اورایک ڈاکٹر کی اغوا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئےڈومیل اورشمالی وزیرستان کے تین اغوا کاروں کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کیا تھا۔ جبکہ ایس ایچ اُو پولیس اسٹیشن نورنگ ضلع لکی مروت اور انچارج پولیس پوسٹ بسیہ خیل بنوں نے مردار جانوروں کے گوشت کے فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار کئے تھے۔

جو بنوں بازارمیں مُردار جانوروں کاگوشت سپلائی کرتے تھے اور یہ گوشت چاول، کباب، تکہ اور ہوٹلوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔اسی طرح ایس ایچ اُو پولیس اسٹیشن لکی مروت نے تین ماہ کے مختصر عرصے میں 79 مجرمان اشتہاری گرفتارکرکےان کےقبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات جن میں 6عدد ایس ایم جی،3عدد رائفلز،17 عدد شارٹ گن،23عدد پستول، 761 عدد کارتوس،3.830 کلو گرام چرس اور 30بوتل شراب شامل ہیں برآمد کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.