Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پولیس فورس نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں تاریخی قربانیاں دی ہیں.آئی جی پی کاھنگو میں خطاب 

پشاور۔آئی جی پی صلاح الدین نےکہاکہ ملک وقوم کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں’ صوبے کی پولیس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تاریخی قربانیاں دی ہیں’-

انہوں نے کہاکہ ہم ایک جنگ سے نکل آئے ہیں لیکن خاموش جنگ ابھی جاری ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی’ جس کے دوران خیبرپختونخوا پولیس نے مستعدی سے اپنا کردارانبھانا ہوگا-

انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت کےسو روزہ پلان میں پولیس فورس کےحوالے سےجو اہداف رکھےگئےتھےوہ پورےہوئےہیں.انہوں نے کہاکہ پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ زیرغورہے’انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کوکےپی پولیس کیلئےخصوصی پیکج کا اعلان کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.