Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیپلزپارٹی نےحکومت کیخلاف سڑکوں پر آنےکی تیاری کرلی

بلاول بھٹو 21جون کو نوابشاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے،مہم دو ماہ تک جاری رکھے جانے کا امکان

لاہور۔پاکستان پیپلزپارٹی نےحکومت کیخلاف سڑکوں پرآنےکی تیاری کرلی ۔ذرائع کےحوالےسےبتایاگیاہےکہ بلاول بھٹو نے21جون سےملک گیر رابطہ شروع کرنےکافیصلہ کرلیا۔21جون کو نوابشاہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائےگاجس سےبلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔رواں ماہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی ریلیاں اورجلسے منعقد کیےجائیں گے۔

ذرائع نےبتایاکہ پیپلزپارٹی کاعوامی رابطہ مہم دو ماہ تک جاری رکھنےکاامکان ہے۔بلاول بھٹو زرداری اگست کےاختتام تک کراچی تاکشمیر مختلف اضلاع میں رابطہ مہم کے تحت دورہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.