Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیپلزپارٹی کیلیے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل کی حمایت مشکل ہوگی،بلاول

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل کی حمایت مشکل ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کےدوران بلاول بھٹوزرداری کاکہنا تھاکہ این آراو مانگااورنہ ہمیں چاہیے،عمران خان خود ایوان میں آتے نہیں،ان کوکیا پتہ پارلیمان میں کیا ہورہاہے،عمران خان نےدعویٰ کیا تھاکہ وہ پہلے وزیراعظم ہوں گےجو ہربدھ کو آکراپوزیشن کے سوالات کے جواب دیں گے،ان کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں سے متعلق بل کی حمایت مشکل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.