Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی آئی اےکا غیرملکی کریو کے ساتھ ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

کراچی۔پی آئی اے انتظامیہ نےحکومتی دعوے کےبرعکس غیر ملکی کریو کےساتھ ویٹ لیز پر طیارےحاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مقامی افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جبکہ قومی ائر لائن غیر ملکیوں کی جانب راغب ہے۔

ایک طرف حکومت کی جانب سےکفایت شعاری اوراخراجات میں کےلئےاقدامات کیےجارہےہیں تو دوسری جانب پی آئی اےنےغیرملکی کریو کے ساتھ ویٹ لیزپرطیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سےذرائع نےبتایاکہ چھ ماہ کےلئے ویٹ لیز پر ممکنہ چار طیاروں کے حصول کےلئےاشتہار جاری کیا گیا ہے،ویٹ لیز ڈیل میں فی طیارہ فی گھنٹہ کےحساب سےادائیگیاں کی جائیں گی۔

پی آئی اےنےسابقہ دورحکومت میں فی طیارہ 2200 ڈالرفی گھنٹہ کرائےپرحاصل کئےتھے،مہنگےکرائےپرحاصل کئےگئےطیاروں سےادارے کو نقصان کا سامنارہا تھا۔

ادائیگیوں میں طیارے بمعہ مینٹینس ،انشورنس اور تعینات کریو کی تنخواہ شامل ہیں،ڈارئی لیزکی صورت میں محض ماہانہ لیز ادائیگی کی جاتی ہے، سابقہ حکومت کے دور میں سب سے زیادہ ڈرائی لیز طیارے حاصل کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.