Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی آئی اے کے مزید 20 فضائی میزبانوں کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

پی آئی اے میں درجنوں فضائی میزبانوں اور پائلٹس کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد پر کارروائی ہوچکی ہے

کراچی۔پی آئی اے کےپائلٹس کےبعد اب 20 فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہونےکاانکشاف ہواہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کےفضائی میزبانوں کی میٹرک کی اسناد متعلقہ تعلیمی بورڈزکو تصدیق کے لیے بھجوائی تھیں،تعلیمی بورڈزنے20فضائی میزبانوں کی اسناد کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

جعلی اسناد پرملازمت حاصل کرنےوالے20 فضائی میزبانوں میں ائیرہوسٹسزاوراسٹیورڈزشامل ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نےپی آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ فضائی میزبانوں کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلےمیں دی گئی ہدایت کی روشنی میں قومی ایئرلائن نےجعلی تعلیمی اسنادکےحامل فضائی میزبانوں کےخلاف کارروائی کاآغازکردیا ہے۔واضح رہےکہ پی آئی اے میں درجنوں فضائی میزبانوں سمیت پائلٹس کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کےالزام میں کارروائی کی جاچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.