Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ایس آراے قوانین کوقبائلی علاقوں تک پھیلایاجائیگا،فضل اللہ دائودزئی

باڑہ۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کےسینئرنائب صدراورنومنتخب ممبرپی ایس آراے فضل اللہ دائودزئی نےکہاہےکہ دیگر محکموں کی طرح محکمہ تعلیم میں نجی شعبہ نےسخت ترین حالات میں پورےصوبےمیں بالعموم اورقبائلی علاقوں میں بالخصوص فراہمی تعلیم میں اپنا سفر جاری رکھا ہمارے ادارے بھی تباہ ہوئے روزگار اور نجی کاروبار بھی متاثر ہوا۔

وہ باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کررہےتھے،طارق متین نومنتخب صدرپین ضلع پشاور،جنرل سیکرٹری حمید اللہ آفریدی ،ٹائون فورجنرل سیکرٹری کیمیاگل آفریدی،باڑہ پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن صدرگل ولی آفریدی،چیئرمین اصغرآفریدی بھی اس موقع پرموجود تھے۔

فضل اللہ دائودزئی نےکہاکہ گزشتہ دنوں پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کےاجلاس میں یہ مشورہ ہواکہPSRA کے قوانین کو قبائلی علاقوں تک پھیلایا جائےاورجو علاقےجس زون کے ساتھ منسلک ہیں ان تک اسی زون کی رسائی یقینی بنائی جائےچونکہ باڑہ،جمرود مہمند اور ایف آرکےعلاقے پشاور ریجن کےساتھ واقع ہیں لہذا اسےپشاورریجن زون کاحصہ بنایاجائےاس لئےآقبائلی علاقوں میں واقع سکولز اب PSAR کےساتھ الحاق کریں گے۔

انہوں نے یقین دلایاکہ باڑہ اور دیگراضلاع کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.