Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی کا سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل

معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ

لاہور۔پی سی بی کا سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل، معاملے پرقومی ٹیم کےکپتان کادفاع نہ کرنےاور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر کیلئےادا کیےجانےوالے نسل پرستانہ ریمارکس پر ردعمل دیا ہے۔پی سی بی نےسرفرازاحمد کےنسل پرستانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے۔

پی سی بی نے معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پرتوجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد قابل احترام ہیں تاہم ان کےریمارکس ناقابل قبول ہیں۔

امید ہےکہ اس معاملےکا پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑےگااورتماشائی میچز دیکھنے کیلئےاسٹیڈیم کا رخ کرتےرہیں گے۔واضح رہےکہ دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی آل رانڈرآندرےفیلکوایو پرفقرےبازی کرکےمشکل میں پڑگئےاورنسل پرستانہ جملوں پر انھیں تاحیات یا 10 سے 15 میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔

اس تمام صورتحال میں قومی ٹیم کےنئےکپتان کیلئے2 نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے باعث شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.