Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی کا ورلڈ کپ کےبعد آپریشن کلین اپ اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےورلڈ کپ کےبعد سینئرکھلاڑیوں،ٹیم منیجرطلعت علی اورکوچنگ اسٹاف میں تبدیلی پراتفاق کرلیا۔کرکٹ ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پرپاکستان کرکٹ بورڈ نےفوری طورپرپینک بٹن نہ دبانےکےساتھ میگاایونٹ ختم ہونےکےبعد آپریشن کلین اپ اور پرفارمنس کی بنیاد پرپوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی نےکپتان،کئی کھلاڑیوں،کوچ اورسلیکشن کمیٹی کےمستقبل پرسوالیہ نشان لگایادیا ہے،سرفراز احمد شدید ترین تنقید کی زد میں ہیں جس کےبعد ان کی کپتانی کابچنا آسان نہیں رہا۔شعیب ملک اورمحمد حفیظ کاون ڈےکیریئربھی کنارےپرہےجبکہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا کنٹریکٹ15جولائی کو ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کےمطابق سلیکشن کمیٹی کےکنٹریکٹ میں توسیع کاامکان نہیں،ہیڈ کوچ مکی آرتھرمعاہدے میں توسیع چاہتےہیں لیکن بورڈ حکام انہیں فارغ کرنےکاسوچ رہےہیں۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورٹیم کےساتھ کام کرنےسےپہلےہی معذرت کرچکےہیں،بولنگ کوچ اظہرمحمود،فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن،فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن اورفزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن بھی اب کچھ دنوں کےمہمان دکھائی دیتےہیں۔

ورلڈکپ ختم ہونےکےبعد پاکستانی ٹیم کی پہلی سیریز ستمبر میں سری لنکا کےساتھ طےہےجو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاحصہ ہے، پی سی بی نے لاہوراورکراچی میں ان دونوں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کےلیےہوم ورک بھی شروع کردیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.