Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایمز کی مخالفت کیوں کی۔
عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے130سے چھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں۔ جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے۔ آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.