Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چترال:گولین میں ازغور گلیشیئر پھٹنےسے وسیع علاقہ زیرآب آگیا

درجنوں درخت اکھڑ کر سیلابی ریلےمیں بہہ گئےہیں جبکہ کئی مکانات، دکانوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

چترال:سیاحتی مقام گولین میں ازغور گلیشیئر پھٹنے سےوسیع علاقہ زیرآب آگیاہے۔چترال کےمعروف سیاحتی مقام گولین میں ازغور گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے،جس کےنتیجےمیں درجنوں درخت اکھڑ کر سیلابی ریلےمیں بہہ گئےہیں جبکہ کئی مکانات، دکانوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی وجہ سےگولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کاپانی بند کردیاگیا ہےتاہم بجلی گھرذخیرہ شدہ پانی سےبجلی بنارہاہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلےسے3 گھروں اور3 دکانوں کو نقصان پہنچا ہےتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقےمیں پہنچ چکی ہیں اورریلیف کا کام جاری ہے۔وزیراعظم کی بہن علیمہ حان متاثرہ گاؤں میں اپنی بیٹی کے ہاں آئی تھیں تاہم وہ بالکل محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 کے بعد گلیشیئر کے پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.