Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چترال کودو ضلعوں میں تقسیم کرنےکانوٹیفکیشن جاری.عوام میں خوشی کی لہر

چترال۔خیبرپختونخوا کےسب سےبڑے ضلع چترال کو دو ضلعوںمیں تقسیم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری ہونےپرتحریک انصاف اوربالائی چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،پورے ضلع میں جشن کا سماء ہے سب لوگ فیصلےپرخوشی کااظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کےضلعی جنرل سیکرٹری اورسابق امیدواربرائےصوبائی اسمبلی اسرارالدین صبورجب نوٹیفیکیشن حاصل کرکے چترال آئےتو دروش کے سینکڑوں کارکنوں اور عوام نےگاڑیوں کےبڑے قافلےکی شکل میں عشریت کےمقام پرجاکران کا استقبال کیا جہاں ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی۔

قافلہ آگےبڑھتےبڑھتےدروش کے مین چوک میں ایک بارپھر جلسےکی شکل اختیار کرگیا،لوگ قافلےپرپھول نچھاورکرتےرہے۔

بونی پہنچنے پرایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نےخطاب کرتےہوئےکہا کہ ہم سیاست سے بالاترہوکر پاکستان تحریک انصاف کےصوبائی اور مرکزی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتےہیں جنہوں نے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے بالائی چترال کو الگ ضلع کا درجہ دیا۔

جلسہ میں رحمت غازی نےصوبائی حکومت کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ طور پر دکھایا۔اس موقع پر شہزادہ سکندر نےکہا کہ عمران اور سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے اپنا وعدہ پورا کیا اور چترال کےبالائی علاقےکو ضلعے کا درجہ دیا۔

انہوں نےکہاکہ بالائی چترال کےعوام کواب معمولی کاموں کیلئےبروغل سےبارہ گھنٹےسفرطےکرکےچترال نہیں جانا پڑےگا بلکہ ان کا کام اب بونی یامستوج میں ہی پورا ہوجائیگا۔رحمت غازی نےکہا کہ اس علاقے میں نہایت قیمتی معدنیات موجود ہیں اوروافر مقدارمیں پانی بھی ہے جس سے پن بجلی گھر بن سکتے ہیں،اس فیصلےسے یہاں لوگوں کو نئی نوکریاں ملیں گی،روزگار میسرہوگا اورغربت کا حاتمہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.