Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئرمین ایس ای سی پی کیلئے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری

فرخ سبزواری کو مقامی اور بین الاقوامی فنانشل مارکیٹس میں کام کا وسیع تجربہ ہے رپورٹ

اسلام آباد۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نےسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی چیئرمین شپ کیلئےفرخ سبزواری کے نام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران کئی اہم فیصلے کیےگئے۔کابینہ کےفیصلوں سےمتعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکہا کہ فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی بنانےکا فیصلہ کیاگیاہےجبکہ کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔

فرخ سبزواری نے 1994 میں آئی بی اے سے ایم بی اے کیا اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی فنانشل مارکیٹس میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.