Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےمعاملے پرشہبازشریف اوران کی پارٹی نےبلیک میل کیا،وزیراطلاعات

اپوزیشن کو ملکی ترقی اور امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اسمبلی میں قومی ایشوز پربحث ہونی چاہئےنوازشریف کے خلاف ریفرنسزآخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ، جلد ہی میاں صاحب جیل میں ہونگے۔چوہدر ی فواد حسین کی میڈیا سےبات چیت

جہلم۔وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نےکہاہے کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کےمعاملے پرشہبازشریف اورانکی پارٹی نےبلیک میل کیا،اپوزیشن کو ملکی ترقی اورامن سےکوئی دلچسپی نہیں ہےاسمبلی میں قومی ایشوزپربحث ہونی چاہئےنوازشریف کےخلاف ریفرنسزآخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، جلد ہی میاں صاحب جیل میں ہونگے۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے فواد چودھری نےکہاکہ اپوزیشن غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکےپارلیمانی عمل کی راہ میں رکاوٹ پیداکررہی ہے،اپوزیشن کو ملکی ترقی اورامن سےکوئی دلچسپی نہیں ہے،اسمبلی میں قومی ایشوزپربحث ہونی چاہئےلیکن قو می اسمبلی نیب کےملزمان کااکھاڑا بن گئی ہے،تمام ملزمان صفائیاں دینےکیلئےقومی اسمبلی کا فورم استعمال کررہے ہیں،اپوزیشن کاایجنڈہ صرف یہ ہےکسی طرح سےمقدمات سےجان چھڑائی جاسکے۔

انہوں نےکہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری کا مقصد اس کےعلاوہ کچھ نہیں کہ جو پیسےپچھلے دس سال میں کمائےہیں ان کو محفوظ کرسکیں،اس لئے وہ حکومت اورنیب پر گرج برس کر این آر او حاصل کرناچاہتے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ(ن )کی حکومت نےتمام اداروں کا بیڑا غرق کردیاہے،اب ہم ریزہ ریزہ لیکرنیا پاکستان بنارہےہیں،حکومت عوام سے کئےگئےوعدوں پرقائم ہےاوردھیر ےدھیرےآگے بڑھ رہی ہے،اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں کااحتساب بلاامتیازہورہاہے،تحریک انصاف اقتدار کاحصہ نہیں رہی اس لئےاس کےارکان کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا البتہ کے پی میں تحریک انصاف کی حکومت کےحوالےسےجن پرالزامات ہیں وہ نیب میں جواب دے رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی اس لئے بنایا جارہاہے کہ پارلیمان نہیں چل رہی تھی شہبازشریف اور ان کی پارٹی نےبلیک میل کیاہےجسکی وجہ سے شہبازشریف کو چیئر مین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

انہوں نےکہاکہ راناثناء اللہ کو پہلےسانحہ ماڈل ٹائون پر گرفتارکرناچاہیے یہ جو چیخ چلارہےہیں ان کو شہبازشریف یاسعد رفیق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے،ان کو پتہ ہےکہ ان کی باری بھی آنیوالی ہے۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ کوئی محکمہ ایسانہیں جس پرنواز شریف اینڈ کمپنی نےہاتھ رکھاہواوروہ تباہ نہ ہوا ہو۔انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عوام سےکئےگئےتمام وعدے ضرورپورے کریں گے۔

تجاوزات کےخلاف آپریشن کےحوالےسےانہوں نے کہا کہ جہاں غریب لوگوں کی رہائشگاہیں ہیں ان کو نہیں ہٹایا جائیگا لیکن کمرشل بنیادوں پر کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف ریفرنسز آخری مرحلےمیں داخل ہورہےہیں اورجلد ہی میاں صاحب جیل میں ہونگے،ملک میں احتساب کا نظام شفاف طریقے سےچل رہاہے۔

انہوں نےکہاکہ جہلم کےمسائل کےحل کےحوالےسےبجلی کےبحران میں جلد خاطر خواہ کمی آجائےگی جبکہ گیس کا ملک بھرمیں بحران پیدا ہوا ہےاس کابھی حل جلد کیاجائےگا،جہلم میں اڑھائی ہزارکنال جگہ واگزارکرائی جاچکی ہے،حکومت عوام کوریلیف دیناچاہتی ہے،صحت کے مسائل کے بارے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین صاحبہ سےبات ہوئی ہےجہلم کو صحت کی سہولیات میں مکمل ریلیف دیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.