Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیلنجز کےباوجود وزیراعظم عمران خان کےویژن کےمطابق بہتری کی طرف گامزن ہیں.وزیراعلی محمودخان

پی کے ۔30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے احمد حسین شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دیدیا

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےحلقہ پی کے30 مانسہرہ کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کےلئےاحمد حسین شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا اور ضلع کے عوام کی فلاح کیلئے اُن کی اسمبلی میں نمائندگی کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ اُن کی کوشش ہے کہ صوبے کےہرضلع کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے۔ آج احمد حسین شاہ کی قیادت میں ضلع مانسہرہ سےپی ٹی آئی کےکثیر رکنی وفد نےوزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سےملاقات کی۔

ایم این اے حاجی صالح محمد خان، اراکین صوبائی اسمبلی بابر سلیم،نذیر عباسی،سابق ایم پی اے زرگل خان،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ہزارہ ارشد داد،پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان وفد میں شامل تھے۔

صوبائی حکومت کےترجمان اجمل وزیرخان اور دیگرمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وفد کےاراکین نےپارٹی اُموراورضلع کے مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیااورحلقہ پی کے۔30پرضمنی انتخاب میں احمد حسین شاہ کی بھرپورحمایت کااعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے احمد حسین شاہ کو بطور اُمیدوار کھڑا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا اور پارٹی کا ٹکٹ اُن کے حوالے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ تمام اضلاع میں عوام کے مسائل پر مساوی توجہ مرکوز کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اُن کی کوشش ہے کہ ہر ضلع کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے ۔

مانسہرہ کے عوام کیلئے احمد حسین شاہ کی اسمبلی میں نمائندگی بھی اہمیت کی حامل ہے۔وزیراعلیٰ نےاس موقع پرقومی ترقی اور خوشحالی کیلئے موجودہ حکومت کی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ چیلنجز کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

مہنگائی کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے۔ہم اپنےاہداف میں یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نےکہاکہ کرپشن کا خاتمہ اورشفافیت کا فروغ پی ٹی آئی کا منشور ہے اور اسی کے وجہ سے ہمیں ووٹ ملا ہے ۔ ہم سرکاری اداروں اور محکموں میں کرپشن اور رشوت خوری برداشت نہیں کریںگے ۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ اگرکوئی بھی سرکاری اہلکار کسی سےرشوت طلب کرتاہےتو اُس کے خلاف تحریری طور پردرخواست دیں ۔ہم اس کو نشان عبرت بنادیں گے۔وزیراعلیٰ نےاس موقع پرحویلیاں میں کم سن بچی سےزیادتی و قتل کےمجرمان کو جلد پکڑنےکی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ اس درندگی کے مرتکب عناصر کو قرار واقعی سزادی جائےگی تاکہ آئندہ کوئی بھی اس درندگی کی جرات نہ کر سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.